ٹام کروز کی فلم جیک ریچر کا پہلا ٹریلر جاری

ٹام کروز کی فلم جیک ریچر کا پہلا ٹریلر جاری

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز کی نئی ایکشن فلم جیک ریچر کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم میں ٹام کروز نے ایک سابق فوجی تفتیش کار کا کردار ادا کیا ہے۔فلم میں ایک نامعلوم نشانہ باز پانچ لوگوں کو قتل کر دیتا ہے اور شہر میں خوف کی فضا ہے۔ ایسے میں تفتیش کے لئے سابق فوجی کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔ ٹام کے علاوہ ڈیوڈ اوئلوو اور روسمنڈ پائیک کاسٹ میں شامل ہیں۔ فلم رواں برس اکیس دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر