شاہدہ منی نے میوزیکل البم کی تیاریاں شروع کر دیں

شاہدہ منی نے میوزیکل البم کی تیاریاں شروع کر دیں

لاہور ( این این آئی)اداکارہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنی نئی میوزیکل البم کی تیاریاں شروع کر دیں ۔ شاہدہ منی میوزک البم کی کمپوزیشن بھی خود کریں گی جبکہ اس میں اردو اور پنجابی گانے شامل ہونگے ۔ بتایا گیا کہ اس البم کو ایک ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا گلوکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور اس البم سے بھی بہت امیدیں وابستہ ہیں جو ضرور پوری ہوں گی انہوں نے کہاکہ میں بہت محنت سے اس البم کو تیارکررہی ہوں۔

مزید : کلچر