تینوں اداکاراﺅں کی فلمیں21 ستمبر کو سینماءگھروں کی زینت بن جائیں گی
ممبئی ( نیٹ نیوز) ویسے تو سری دیوی،پریٹی زینٹا اورکرینہ کپوراپنے اپنے وقت کی مشہور ہیروئنز ہیں مگر اب ان تینوں کاایک ہی دن ٹاکرا ہو گا۔ تینوں اداکاراﺅں کی فلموں کی شوٹنگ جاری ہے اور ان تینوں دیویوں کی فلمیں سوئے اتفاق ایک ہی دن ریلیز کی جائیں گی۔دیکھنا یہ ہے کہ سری دیوی کی انگلش ونگلش ، پریٹی زینٹا کی عشق ان پیرس کو پیچھے چھوڑتی ہے یا بے بو کی فلم ہیروئن باقی دونوں کا ڈبا گول کرتی ہے۔ تینوں فلموں کو ریلیز کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی بے بو کی سالگرہ کے دن یعنی اکیس ستمبر کو اور سننے میں یہ بھی آیاہے کہ تینوں میں سے کوئی بھی فلم ڈائریکٹراس تاریخ سے آگے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔