ہالی وڈ اداکارہ نتالی پورٹمین کی شادی 5 اگست کو ہوگی

ہالی وڈ اداکارہ نتالی پورٹمین کی شادی 5 اگست کو ہوگی

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ایکٹرس نتالی پورٹ مین نے اگلے ماہ کوریوگرافر بینجمن سے شادی کا اعلان کردیا۔ رقاصہ پربنائی گئی فلم بلیک سوان نے نتالی پورٹ مین کی زندگی بدل دی۔ پہلے فلم نے نتالی کو بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ دلوایا اور پھر انہیں جیون ساتھی بھی اسی فلم سے ہی مل گیا۔ بلیک سوان میں ڈانس سیکھتے سیکھتے نتالی نے کوریوگرافر کوہی دل دے دیا۔ دوسالہ دوستی کے بعد نتالی اور کوریاگر بنجمن نے شادی کا اعلان کردیا۔ ان کی شادی پانچ اگست کو ہوگی ۔

مزید : کلچر