لندن، 37سالہ بہو نے 56سالہ ساس کو ہلاک کردیا

لندن، 37سالہ بہو نے 56سالہ ساس کو ہلاک کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن(جی این آئی)عورت نے ساس کو ہلاک کر دیا جو چھ ماہ سے اس کے ساتھ قیام پذیر تھی،ونچسٹر کران کورٹ میں سماعت کے دوران 37 سالہ راجوندر کور نے بلجیت کور کو ہلاک کرنے کے الزام کو تسلیم کرنے سے انکار کیاکیو سی پروسکیوٹنگ جان پاٹک نے بتایا کہ پیرامیڈک کو کور کے گھر واقع ساتھمپٹن ہمشائر طلب کیا گیا جسے بتایا گیا تھا کہ ایک عورت کو دل کا دورہ پڑا ہے تاہم اس نے دیکھا کہ باتھ میں برہنہ مردہ عورت پڑی ہے جس کے سر پر شدید زخم ہیں جیوری کو ایک وڈیو بھی دکھائی گئی جس میں باتھ روم خون میں ڈوبا ہوا تھا جبکہ کچن میں بھی خون تھا جہاں سے آلہ قتل رولنگ پن ملا، مقتولہ کو 27 فروری کو بھارت جانا تھا جس کے دو روز بعد وہ مرگئی ۔

مزید :

عالمی منظر -