امریکہ، کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا

امریکہ، کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا

کیلیفورنیا (آ ئی اےن پی ) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ ہزاروں ایکڑ پر پھیل گئی ہے،امرےکی خبررساں اےجنسی کے مطابق ان جنگلات میں لگی آگ سے اب تک اٹھائیس سو ایکڑ جل چکے ہیں۔ آگ بجھانے کیلئے بیس انجنئیرز، چھے ٹینکرز اور سینکڑوں اہلکار شامل ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی آگ بجھانے میں مزید کچھ دن لگ سکتے ہیں۔ ابھی تک آگ پر مکمل طور پر قابو نہ پانے کی وجہ اسکا مختلف جنگلات میں پھیل جانا ہے۔

مزید : عالمی منظر