کےنےڈا ، گرمی کی شدت میں اضافہ‘متعدد شہر اندھیرے میں ڈوب گئے

کےنےڈا ، گرمی کی شدت میں اضافہ‘متعدد شہر اندھیرے میں ڈوب گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


البرٹا(آ ئی اےن پی ) کےنےڈا مےں بھی گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے جس سے متعدد شہر اندھیرے میں ڈوب گئے۔ بجلی کے بریک ڈاﺅن سے سب سے زیادہ متاثر ایڈمنٹن، کالگرے، ریڈ ڈیئر اور لیتھ برگ ہوئے۔ گزشتہ روز البرٹا الیکٹرک سسٹم آپریٹر کی جانب سے جاری کی گئی پرےس ریلیز کے مطابق گرم مرطوب موسم میں شدت کے باعث صوبے میں بجلی کی طلب ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ پاور پلانٹس پر حد سے زیادہ دباﺅ کے باعث کچھ پلانٹس ٹرپ کر گئے ہیں جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ ای پی سی او آر کی جانب سے جاری نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایڈمنٹن کے بہت سے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے جبکہ میئر ناہید نینشی کا کہنا ہے کہ کالگرے میں بھی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ لبرٹا الیکٹرک سسٹم آپریٹر کی جانب سے کوئلے سے چلنے والے چار پاور پلانٹس کی اچانگ بندش کے باعث دو بج کر دس منٹ پر ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا۔ اے ای ایس او کے مطابق آج مزید تین پاور پلانٹس ،بیٹل ریور فائیور، کیپ ہلز ون اور گنیسے بند ہو گئے ہیں جبکہ انجینئرز کی جانب سے اب تک دو پلانٹس سے بجلی کی فراہمی بحال کی جا چکی ہے۔ کمپنی کی جانب سے صوبے بھر کی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پاور پلانٹس بحال ہونے تک بجلی کا استعمال کم کر دیں۔ غیر ضروری بلب بھجا دیں،ایئر کنڈیشنرز، ڈش واشرز اور دیگر بجلی سے چلنے والے آلات کا استعمال بھی کم کر دیں۔

مزید :

عالمی منظر -