مقبوضہ کشمیر :سید علی گیلانی کی طرف سے 13جولائی کو ہڑتال کی کال

مقبوضہ کشمیر :سید علی گیلانی کی طرف سے 13جولائی کو ہڑتال کی کال

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںبزرگ کشمیری حریت رہنماءسید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم نے 1931ءکے شہداءکی یاد میں 13جولائی کو عام ہڑتال کی کال دی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورم کا اجلاس سیدعلی گیلانی کی صدارت میںمنعقد ہوا ۔ اجلاس میں حال ہی میںنئی دلی میںپاک بھارت خارجہ سیکریٹریوں کی سطح کے مذاکرات سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا 13جولائی کو1931ءکے شہداءکی یاد میں ہڑتال کی جائے گی ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس دن سید علی گیلانی نماز جمعہ نقشبند صاحب مسجد میں ادا کریں گے جہاں وہ عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

مزید : عالمی منظر