شارجہ ،مصری جوڑا بچے کو اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

شارجہ ،مصری جوڑا بچے کو اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شارجہ(آ ئی اےن پی ) شارجہ ائرپورٹ پر مصری جوڑے بچے کو بیگ میں اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کر لےا گےا ہے ۔ مےڈ ےا رپورتس کے مطابق شارجہ ائرپورٹ پر کسٹم حکام نے ایک مصری جوڑے کو اپنا بچہ بیگ کے ذریعے اسمگل کرنے پر گرفتار کر لیا۔بیگ میں بچے کی موجودگی کا انکشاف اس وقت ہوا جب اسے سامان کی اسکریننگ کے لئے ائیرپورٹ کی ایکسرے مشین سے گزارا گیا۔ اسکرین پر بیگ میں سامان کےساتھ لیٹا ہوا بچہ دیکھ کر حکام حیران ہو گئے۔ تصدیق کیلئے بیگ کھولا گیا تو اس کے اندر ایک سال کا بچہ مزے سے سو رہا تھا۔ مصری جوڑا بچے کی سفری دستاویزات نہ ہونے کے باعث اسے بیگ میں چھپا کر شارجہ لانا چاہتا تھا۔ کسٹم حکام نے جوڑے کے خلاف اسمگلنگ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -