اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے 9فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے 9فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رملہ (اے پی پی) اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں تلاشی، محاصرے کی کارروائیوں کے دوران 9فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان فلسطینیوں کو رملہ، الابریحہ، بنین، قلقلیہ اور بیت اللھم کے علاقوں میں چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان افراد کو اسرائیل مخالف کارروائیوں میںملوث ہونے کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اُدھر فلسطینی حکام نے اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ان اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے تحریک آزادی فلسطین کو نہیں دبا سکتا۔

مزید :

عالمی منظر -