ایرانی وزیر داخلہ سرکاری دورے پر آرمینیا پہنچ گئے
یاریوان (اے پی پی) ایرانی وزیر داخلہ محمد مصطفی نجار آرمینیا کے اپنے پہلے باضابطہ سرکاری دورے پر پ یاریوان پہنچ گئے۔ آرمینیاءکے وزیر تجارت آرمین پارسیان نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد مصطفی نجار نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اقتصادی، سماجی اور سیاسی تعلقات کو فروغ دینا ہے، آرمینیا کے وزیر نے بھی ایران اور آرمینیا کے تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔