سیلاب کے باعث 171 افراد کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے‘روسی صدر

سیلاب کے باعث 171 افراد کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے‘روسی صدر

ماسکو (اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ملک کے جنوبی حصے میں سیلاب کے باعث 171 افراد کی ہلاکت کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ روسی وزارت داخلہ کے حکام نے سرکاری خبر رساں ادارے انٹر فیکس کو بتایاکہ زیادہ تر ہلاکتیں کریمکس شہر میں ہوئیں جہاں سیلاب کے باعث 159 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سیلاب سے 254 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ علاقے میں نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے سرکاری سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ ابتدائی جائزہ کے مطابق سیلاب سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں جنہیں امداد کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید : عالمی منظر