روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس میں استحکام رہا

روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس میں استحکام رہا

کراچی (جی این آئی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں استحکام رہا ۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کو روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 100 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 537 پر مستحکم رہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 130 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 37.324 کلوگرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ بالترتیب 6 ہزار 230 روپے اور 6 ہزار 667 روپے پر بند ہوئے۔

مزید : کامرس