لکی سیمنٹ کی پہلی سسٹین ایبلٹی رپورٹ کواے لیول چیک دے دیاگیا

لکی سیمنٹ کی پہلی سسٹین ایبلٹی رپورٹ کواے لیول چیک دے دیاگیا

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی سیمنٹ کمپنی لکی سیمنٹ کی پہلی سسٹینیبلٹی رپورٹ کو گلوبل رپورٹنگ انیشیٹو (GRI)کی جانب سے A Level Check دیاگیا ہے جس سے لکی سیمنٹ اس سال یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی واحد کمپنی بن گئی ہے۔ گلوبل رپورٹنگ انیشیٹو (GRI)نے مختلف اداروں کے تعاون سے سسٹینیبلٹی رپورٹنگ فریم ورک وضع کیا گیا ہے جس میں اقوام متحدہ کا ماحولیاتی پروگرام، اقوام متحدہ گلوبل کمپیکٹ ادارہ برائے معاشی تعاون اور ترقی وغیرہ شامل ہیں ۔ لکی سیمنٹ نے ادارے کی شرائط کے مطابق مالی سال2011میں کئے گئے اقدامات کو پوری تفصیلات اور شفافیت کے ساتھ شائع کیا ہے ۔ لکی سیمنٹ نے اپنی رپورٹ میں ملازمین کو دی گئی سہولیات اور معاشرے کی عمومی ترقی اور خوشحالی ، آلودگی پر قابو پانے کےلئے کوششیں ، صحت اور حفاظت کے اقدامات ، تعلیم اور اپنے ان تمام اقدامات کا کمپنی کی مالیاتی کارکردگی پر اثر جیسے معاملات کو شائع کیا ہے ۔

مزید : کامرس