آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد کی پاکستان انجمن تاجران سے ملاقات
کراچی (اکنامک رپورٹر) آل کراچی تاجر اتحاد کے وفدکی جمیل پراچہ کی قیادت میں شرجیل گوپلانی، اسماعیل لالپوریہ ، محمد احمد، زبیر علی خان کی آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات انجمن تاجران پاکستان کے صدر خالد پرویز، رزاق ببر، قیوم آغا نے کراچی کے خراب حالات ، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر معاملات میں کراچی کے تاجروں کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر صدر خالد پرویز نے کہا کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی بھتہ خوری تاجروں کو اغوا ہ کرنا یا ٹارگٹ کرکے قتل کرنا غیر معمولی بات ہے جسکی آل پاکستان انجمن تاجران بھر پور مذمت کرتی ہے اس موقع پر جنرل سیکریٹری رزاق ببر نے کہا کہ کراچی کے تاجر اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں پورے پاکستان کی تاجر برادری کراچی کے تاجروں کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو آل کراچی تاجر اتحاد کی کال پر پورے پاکستان میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال کرادی جائے گی۔ڈپٹی جنرل سیکریڑی قیو م آغا نے کہا کہ میرا تعلق کوئٹہ سے ہے اور آج میں یہ بر ملا اعلان کرتا ہوں کہ کراچی کے تاجر جب بھی کہیں گے بلو چستان میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال ہوجائے گی لہذا حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد کراچی کے حالات پر کنٹرول حاصل کریں ۔اس موقع پر آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد نے آل پاکستان انجمن تاجران کے خیالات اور اعلانات کو سراہا جمیل پراچہ نے کہا کہ آج ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ کراچی سے خیبر تک تاجر ایک پلیٹ فارم پر جمع نظر آرہے ہیں اب وہ دن دُور نہیں جب اسمال چیمبر کا خواب شر مندہ تعبیر ہوگا۔