سویڈن پاکستان کے توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے:سفیر

سویڈن پاکستان کے توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ...

اسلام آباد(پ ر) سویڈن کے سفیر لارس جالمروائڈ نے کہا ہے کہ انکے ملک کے سرمایہ کار پاکستان کے توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔پاکستانی تاجر انکے ملک میں پھل ، سبزیوں، گوشت ، چمرے کی مصنوعات، چاول اور ٹیکسٹائل برآمد کر سکتے ہیں۔یہ بات انھوں نے ایف پی سی سی آئی کی کمیٹی برائے سفارتی امور کے چئیرمین شیخ ہمایوں سعید اور چئیرمین میڈیا ملک سہیل سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے کہا کہ سویڈن کے سرمایہ کارپاکستان کے توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں ایک وفدجلد متوقع ہے ۔انھوں نے کہا کہ سویڈن کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سے کاروبار کر رہی ہیں اور یہاں کے حالات اتنے تشویشناک نہیں جتنا میڈیا بتاتا ہے ۔دونوں ممالک کے تاجروں اور چیمبروں کے مابین تعلقات کے بغیر دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں اضافہ ناممکن ہے ۔اس موقع پر شیخ ہمایوں سعید اور ملک سہیل نے کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبہ کے مابین تعلقات بڑھانے کے لئے وفاقی چیمبر اپنا رول ادا کرنے کو تیار ہے ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ سویڈن پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ٹیکنالوجی بھی منتقل کرے۔

مزید : کامرس