گزشتہ مالی سال کپاس کی ریکارڈ15 لاکھ بیلیںبرآمد

گزشتہ مالی سال کپاس کی ریکارڈ15 لاکھ بیلیںبرآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ایک طرف جہاں پاکستان کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی وہاں ایک شعبہ ایسا بھی رہا، جس نے تاریخ ساز کارکردگی دکھائی.پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے رکن احسان الحق نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان سے کپاس کی ریکارڈ 15 لاکھ بیلیںبرآمد کی گئیں، جس سے ملک کو 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل ہوا. پاکستان نے چین، بھارت اور دیگر ملکوں سے کپاس کی 10 لاکھ بیلیںبرآمدبھی کیں، جن کی مالیت 32 کروڑ ڈالر رہی. سندھ اور پنجاب میں شدید بارشوں اور 25 لاکھ بیلیںکپاس کی پیداوار ضائع ہونے کے باوجودگزشتہ مالی سال پاکستان میں کپاس کی ایک کروڑ 48 لاکھ بیلیں پیدا ہوئیں۔رواں مالی سال کپاس کی پیداوار ڈیڑھ کروڑبیلز سے زائد رہنے کی توقع ہے

مزید :

کامرس -