پیرہ کالونی میں پانی کی بندش مکین سراپا احتجاج مند روڈ بلاک
لاہور (جنرل رپورٹر) پیر کالونی بند روڈمیں پانی کی بندش کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے شہریوں نے خالی بوتلیں اٹھا کر بندروڈ پر مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ہائے پانی ہائے پانی کے نعرے بلند ہوئے ایسی اطلاع ملنے پر ڈی سی او لاہور کے فوری طور پر پانی کی بحالی شروع کرادی ایم ڈی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مسائل سنے گزشتہ روز پیرکالونی بند روڈ کے شہریوں نے پانی کی مسلسل بندش پر قلت کے باعث بند روڈ پر مظاہرہ کیا۔ متاثرین نے بندروڈ بلاک کردی اس موقع پر شہریوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 3ماہ سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے اور لوگوں کوپینے کی کمی نے ذہنی مریض بنادیا ہے۔ اطلاع ملنے پر ڈی سی او لاہور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا کو مسئلہ حل کرنے کا حکم دیا۔ جس پر انہوں نے ڈائریکٹر داتا گنج بخش ٹاﺅن کو مظاہرین کے مسائل حل کرنے کا حکم دیا، بتایا گیا ہے کہ واسا نے پانی کے کئی کنٹینرز موقع پر پہنچادئیے۔