ڈی سی او نے بلڈ نگ و انفارسمنٹ انسپکٹروں کے کوائف طلب کر لئے
لاہور (ج الف) صوبائی دارالحکومت کے 9 ٹاﺅنوں اور ایل ڈی اے کے بلڈنگ اور انفارسمنٹ انسپکٹروں کے کوائف طلب کر لئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی سی او نے یہ اقدام انہیں عہدوں سے ہٹانے کیلئے کیا ہے بتایا گیا ہے لاہور نورالامین مینگل کی طرف سے طلب کئے گئے کوائف ٹاﺅنوں اور ایل ڈی اے میں جاری غیر قانونی تعمیرات اور نقشہ کے بغیر تعمیر ہونے والی کالونیوں اور رہائشی آبادیوں میں بلڈنگ بائی لاز کے برعکس ہونے والی تعمیرات کی شکایات پر طلب کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان شکایات پر ڈی سی او لاہور نے تمام ٹاﺅنوں میں تعینات انفارسمنٹ اور بلڈنگ انسپکٹروں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ان کے کوائف طلب کئے گئے ہیںذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت 9 ٹاﺅنوں میں تعینات کئے گئے بلڈنگ اور انفارسمنٹ انسپکٹروں کی اکثریت کلریکل سٹاف یا ریڈروں سے تعلق رکھتی ہے بعض ٹاﺅنوں نے بلڈنگ انسپکٹروں کی کمی کی وجہ سے بعض چپڑاسیوں کو بھی بلڈنگ اور انفارسمنٹ انسپکٹروں کے اختیارات دے رکھے ہیں شالا مار ٹاﺅن میں بلڈنگ انسپکٹر کی 4 آسامیاں ہیں مگر وہاں صرف ایک بلڈنگ انسپکٹر ہے جس پر چڑاسی اورگینگ مینوں کو وقتی طور پر بلڈنگ انسپکٹر کے اختیارات دیئے گئے ہیں اس طرح گلبرگ ٹاﺅن میں بھی پوسٹوں میں سے ایک پر بلڈنگ انسپکٹر تعینات ہے مجبوراً نائب قاصد طرز کے ملازمین سے یہ کام لیا جا رہا ہے۔