توہین عدالت کا ترمیمی بل غیر آئینی ہے، احسن رشید

توہین عدالت کا ترمیمی بل غیر آئینی ہے، احسن رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(وقائع نگار ) تحرےک انصاف مرکزی رہنما احسن رشےد نے کہا ہے کہ صدر اور وزےر اعظم سمےت تما م حکومتی نمائندے عوام کے ہوتے ہےں ےہ نہےں ہو سکتا کہ حکومتی نمائندے کے لئے قانون اور ،اورعوام کے لئے اور ہو ،توہےن عدالت کا ترمےمی بل غےر آئےنی ہے اور حکمران ٹولے کی آزاد عدلےہ کے خلاف گہر ی سازش ہے امےد ہے کہ سپرےم کورٹ اس غےر آئےنی فےصلے کو کالعدم قرار دے دی گی پارلےمنٹ بجلی کی لوڈ شےڈنگ ،مہنگائی، بے روزگاری سمےت دےگر مسائل کے حل کے لئے قانون سازی نہےں کرتی لےکن کرپٹ ٹولے کے بچاﺅ کے لئے قومی خزانے سے اربوں روپے ضائع کر دےتے ہے ،تحرےک انصاف غےر آئےنی قانون سازی کی بھر پور مخالفت کرتی ہے کےونکہ حکومت اپنی آئےنی حدود سے تجاوز کر رہی ہے جس سے اداروں مےں ٹکراﺅ کا خدشہ ہے ،انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کو نوازنے کے لئے حکمران ٹولے نے دہری شہرےت کے قانون مےں ترامےم کا جو فےصلہ پاکستانی عوام کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔