بارش کا پانی نکالنے کیلئے لگائے ، جنریٹروں کا ڈیزل چوری ، واسا ہائی وے کے 4 افسر گرفتار

بارش کا پانی نکالنے کیلئے لگائے ، جنریٹروں کا ڈیزل چوری ، واسا ہائی وے کے 4 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن وقاص علی محمود اور ایس پی ماڈل ٹاﺅن ڈویژن ملک اویس احمد کو اطلاع ملی کہ مون سون کی بارشوں کا پانی نکالنے کیلئے لگائے جنریٹروں کا ڈیزل بڑے پیمانے پر چوری کیا جارہا ہے جس پر اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر اور ایس پی ماڈل ٹاﺅن نے مشترکہ ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے چھاپہ مارا تو گلبرگ، سرور کینال روڈ انڈرپاسز کا پانی نکالنے کیلئے لگائے گئے جنریٹروں کا ڈیزل بڑے پیمانے پر چوری ہورہا تھا واسا اور محکمہ ہائی وے کے افسران اور اہلکار لاکھوں کا ڈیزل چوری کرکے فروخت کررہے تھے جس پر چھاپہ مار ٹیم نے محکمہ ہائی وے اور واسا کے چار افسروں جن میں محکمہ ہائی وے کے ڈائریکٹر عبدالستار، سپروائزر محمد بابر حسین اور ملک ارشد حسین سمیت چار افسروں کو لاکھوں روپے کا ڈیزل چوری کرکے فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور گرفتار ملزمان کو باقاعدہ اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے سینئر جج محمد خالد شیر کی عدالت میں پیش کردیا۔ اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے گرفتار واسا اور محکمہ ہائی وے کے افسروں عبدالستار وغیرہ کو 14,14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔ دوسری جانب اینٹی کرپشن نے ڈیزل چوری کے کیس میں واسا اور محکمہ ہائیوے کے مزید 10 افسروں سے تحقیقات کیلئے طلبی نوٹس جاری کردئیے ہیں، اینٹی کرپشن کے ترجمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک حامد ستار کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن وقاص علی محمود کے حکم پر تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے اور کرپٹ اہلکاروں اور افسروں سے تحقیقات شروع کردی گئی۔