صوبائی دارالحکومت میں 20 لاری اڈے قائم کئے جائنیگے ،9 رکنی کمیٹی قائم

صوبائی دارالحکومت میں 20 لاری اڈے قائم کئے جائنیگے ،9 رکنی کمیٹی قائم

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں نئے ٹرانسپورٹ کے لاری اڈے قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر 20 نئے لاری اڈے قائم کئے جا ئیں گے جس کے لئے لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چئرمین خواجہ احمد حسان نے ٹرانسپورٹروں پر مشتمل9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ایک ماہ میں نئے لاری اڈوں کے لئے سفارشات پیش کریگی۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز ایوان وزیراعلیٰ میں چیئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان کی سربراہی میں منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں ترک کمپنی ابراق کے ایم ڈی کے علاوہ ایل ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو میٹرو بس سروس کے ایم ڈی ٹرانسپورٹروں کے علاوہ مختلف ٹرانسپورٹروں کے نمائندوں اور وائس چیئرمین مہر اشتیاق نے شرکت کی۔ اس مقصد پر فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے باہر نئے لاری اڈے قائم کئے جائیں گے جنہیں پرائیویٹ پبلک یارڈ شپ کی مدد سے چلایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1