سرمد بشیر کے والد بشیر قریشی کا انتقال، جنازہ آج ٹاﺅن شپ سے اٹھایا جائے گا
لاہور (پ ر) لاہور پریس کلب کے سابق صدر سرمد بشیر کے والد سینئر صحافی بشیر احمد قریشی گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے، مرحوم کا جنازہ آج بروز بدھ دس بجے صبح ان کی رہائش گاہ واقع مکان نمبر 143 بلاک نمبر 2 سیکٹر سی ٹو ٹاﺅن شپ لاہور سے اٹھایا جائے گا۔