ایل ڈی نے جیل روڈ پر واگزار کروائے گئے پلاٹ کی چار دیواری کروا دی

ایل ڈی نے جیل روڈ پر واگزار کروائے گئے پلاٹ کی چار دیواری کروا دی

لاہور (نیوزرپورٹر) ایل ڈی اے نے برلب جیل روڈ واقع و اہگزار کروائے گئے پلاٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے اپنے خرچے پر چاردیواری تعمیر کردی ہے،تفصیلات کے مطابقلاہور ڈوےلپمنٹ اتھارٹی نے1988ءمیں شادمان کے علاقے میں فلاحی ہسپتال کے لئے رعائتی نرخوں پر الاٹ کئے جانے والے پلاٹ نمبر 453اے پر غیر قانونی طور پر بنایا جانے والا کا ر شو روم مسما ر کر کے تین کنال 10مرلے 137مربع فٹ قطعہ اراضی واگزار کر والیا دو روز قبل اس سلسلے میں کئے جانے والے آپریشن میں اسٹیٹ مینجمنٹ اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے محمد نعمان خان اور خواجہ جاوید اسلم صحاف کی قیادت میں حصہ لیا -مذکورہ پلاٹ پر ہسپتال کی تعمیر کے لئے بیسمنٹ ‘ گراﺅنڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل تین منزلہ عمارت کا نقشہ ایل ڈی اے سے 1989ءمیں منظور کروایا گیا تھا -عمارت کی تعمیر کے لئے درکار رقم کا انتظام کرنے کے لئے اس پلاٹ کو رہن (Mortgage)رکھنے کی بھی اجازت لی گئی تھی تاہم 1998ءمیں بلڈنگ پیرڈ ختم ہونے کے باوجود اس پر نہ تو ہسپتال کی عمارت تعمیر کی گئی اور نہ ہی بلڈنگ پیرڈ میں توسیع کی درخواست دی گئی بلکہ فلاحی مقاصد کے لئے الاٹ کروائے جانے والے پلاٹ کو طویل عرصے سے کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کیا جا تارہا - ایل ڈی اے نے پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کر ک ے دو روز قبل پلاٹ کا قبضہ واگزار کر وا لیااور گزشتہ روز اس پلاٹ پر ازخود چاردیواری کھڑی کردی تاکہ پلاٹ پر باآسانی دوبارہ قبضہ نہ کیا جاسکے،

مزید : میٹروپولیٹن 1