بے گناہوں، دوستوں نے قتل کا مدعا مجھ پر ڈالدیا، محمد عثمان
لاہور (اپنے نمائندے سے) لڑائی جھگڑے میں دوستوں کے ساتھ گیا تھا قتل ہونے کے باعث سارا مدعا مجھ پر ڈال دیا گیا پچھلے 4 سالوں سے قبل میں بند ہوں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے بیشتر ثبوت پیش کرچکا ہوں مگر کہیںکوئی شنوائی نہ ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیشن کورٹ میں آنیوالے باغبانپورہ کے رہائشی ملزم محمد عثمان نے ”روزنامہ پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ گیا تھا دونوں جانب سے فائرنگ ہورہی تھی مخالف گروپ کا شخص ہلاک ہوگیا جس کا سارا مدعا مجھ پر ڈال دیا گیا اور میرے جینے مرنے کی قسمیں کھانے والے دوستوں نے بھی مشکل حالات میں میراساتھ دینے کی بجائے اپنی آنکھیں پھیرلی نہ تو میں نے فائرنگ کی ہے اور نہ ہی اس قتل میں میرا کوئی ہاتھ ہے۔ بلکہ غریب ہونے کی وجہ سے سارا کیس مجھ پر جھوٹا ڈالا گیا ہے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے بڑی کوششیں کی ہیں اور بیشترثبوت بھی دے چکا ہوں گر کہیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے گزشتہ 4 سالوں سے جیل میں قید ہوں اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔