خواجہ شریف کو جی اوز میں غیرقانونی الاٹمنٹ سیمل کامران کی تحریک التوائے کار

خواجہ شریف کو جی اوز میں غیرقانونی الاٹمنٹ سیمل کامران کی تحریک التوائے کار

لاہور ( لیڈی رپورٹر)ق لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی سیمل کامران نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروائی ہے کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ شریف کو جی او آر ون میں غیر قانونی گھر کی الاٹمنٹ کے ساتھ ساتھ ان سے کم کرایہ وصول کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، جی اوآر ٹولنٹن لین 3 کے گھر کا کرایہ 1 لاکھ 72 ہزار روپے ماہانہ ہے ، جبکہ وصول 81 ہزار 2 سو 50 روپے کیے جارہے ہیں ، سیمل کامران نے تحریک میں کہا ہے کہ سول سیکرٹریٹ اور چیف سیکرٹری ناصر محمود کھوسہ نے بھی اس الاٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے رکھا ہے مگر وزیر اعلیٰ پنجاب قانون اور میرٹ کی پامالی پر بضد ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1