وراثتی گھر پر بڑے بھائی کا قبضہ، چھوٹے بھائی بہنوں پر تشدد

وراثتی گھر پر بڑے بھائی کا قبضہ، چھوٹے بھائی بہنوں پر تشدد

لاہور (نیوز رپورٹر) والدین کی وفات کے بعد بڑے بھائی نے گھر پر قبضہ کرلیا ، چھوٹے بھائی پر تشدد اور بہنوں کو دھمکیاں دینے لگا،تاجپورہ کے شاہد قیوم نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف دلایا جائے، تفصیلات کے مطابق تاجپورہ سکول والی گلی کے رھائشی محمد شبیرنے مبینہ طورپر والدین کے انتقال پر والد اور والدہ کے واراثتی مکان پر قبضہ کرکے چھوٹے بھائی شاہد قیوم اور چھوٹی بہنوں ش ، ش کو گھر سے بے دخل کرنے کی کوشش کرنے لگا، چھوٹے بھائی شاہد قیوم کے مطابق محمد شبیر نے بستر مرگ پر پڑی ماں کے جعلی نشان انگوٹھا سے واراثتی مکان ہتھیا لیا، شاہد قیوم کے مطابق بڑا بھائی اسے اور چھوٹی بہنوں کو والدین کے گھر سے بے دخل کرنا چاہتا ہے، اور اس عمل میں اس کے دو بیٹے بھی شامل ہیں جنہوں نے شاہد قیوم کو دھمکی دی ہے کہ وہ اسے قتل کرکے خود جیل چلے جائینگے، شاہد قیوم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1