امریکہ خصوصی پروگرام کے تحت ہونہا ر پاکستانی طلباءو طالبات کو 1900سکالر شپس دے گا

امریکہ خصوصی پروگرام کے تحت ہونہا ر پاکستانی طلباءو طالبات کو 1900سکالر شپس دے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) یو ایس ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID ) کے صوبائی مشن ڈائریکٹر Ted Gehr نے پنجاب بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن (ADE)اور چار سالہ بیچلرز ڈگری ان ایجوکیشن (B.Ed) پروگرام کے تحت رجسٹر کیے گئے ہونہار طلباءکے لیے امریکہ کے مالی تعاون سے 147 تعلمی وظائف تقسیم کیے ہیں۔ یہ وظائف پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں اساتذہ کی تعلیم کے لیے USAID کے پہلے سے جاری وسیع پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔ پروجیکٹ کا مقصد ایسے نئے اور بہتر تربیت یافتہ اساتذہ تیار کرنا ہے جو سارے صوبے میں بنیادی تعلیم کا معیار بہتر بنائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر Gehr نے کہا پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایک طویل اور سود مند تعلق 60 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ یہ سکالر شپ پرگرام ایک مضبوط تر اور زیادہ خوشحال پاکستان تعمیر کرنے میں مدد دینے کی خاطر امریکی حکومت کے طویل المدت عہد کا ایک اور اظہار ہے۔ ”اس پروجیکٹ کے دوران پاکستان بھر سے کل 1900 طلباءکو سکالر شپس دیئے جائیں گے۔ یہ سکالر شپ پروگرام USAID کے تعاون سے ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروائی ہوئی نئی ADE اور B.Ed ڈگریوں کو فروغ دینے کی خاطر شروع کیا گیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی ای آر یونیورسٹی آف پنجاب ڈاکٹر ممتاز اختر نے پاکستان میں بنیادی تعلیم کا مجموعی معیار بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کے لیے نئی تعلیمی ڈگری پروگرام کے جدید نصاب کی تیاری اور نفاذ کے ذریعے امریکی حکومت اور کوششوں کو سراہا۔ USAID کا اساتذہ کی تربیت کا پروجیکٹ پاکستان میں بہتر تعلیم کے مقصد کو آگے بڑھانے کی خاطر ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC)، صوبائی وعلاقائی تعلیمی محکموں اور ملک بھر میں اساتذہ کی تربیت کے اداروں کے قریبی تعاون سے کام کر رہا ہے۔