کچہری سے موٹرسائیکلیں چوری ہونے کی وارداتیں معمول

کچہری سے موٹرسائیکلیں چوری ہونے کی وارداتیں معمول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار) کینٹ کچہری کے سامنے موٹرسائیکل سٹینڈ ہونے کے باوجود کچہری کے مین گیٹ اور کچہری کے اندر سے روزانہ ایک سے دو موٹرسائیکلیں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ اس کے ساتھ ساتھ جیب تراش بھی اپنا کام کرکے چلے جاتے ہیں اس کے علاوہ نوسر بازی کا دھندہ بھی عروج پر ہے، اور ٹاﺅٹوں کے ساتھ ساتھ نوسربازوں نے اپنا کام عروج پر رکھا ہے۔ جس کا نشانہ بے شمار سادہ لوح افراد ہوچکے ہیں۔ جبکہ کینٹ کچہری میں رجسٹرار کا دفتر ہونے کی وجہ سے رجسٹریوں کے بوگس اندراج پر مقدمات کے درج ہونے کی تعداد بڑھ کررہ گئی۔