کینٹ کچہری کے مال خانے میں رکھی گاڑیوں کے پرزے غائب

کینٹ کچہری کے مال خانے میں رکھی گاڑیوں کے پرزے غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبر نگار) کینٹ کچہری میں روزانہ دو سے تین ہزار افراد کی آمد جبکہ ہر عدالت میں 200 سے 250 کیسوں کی سماعت ہوتی ہے۔ کینٹ کچہری میں مال خانہ میں پڑا کروڑوں روپے کے مسروقہ سامان میں سے شراب، منشیات سمیت قیمتی اسلحہ غائب جبکہ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کے قیمتی پرزہ جات بھی غائب ہوچکے ہیں۔ جبکہ جوڈیشل لاک اپ میں منشیات اور شراب کی اندر کھاتے فراہمی سمیت سیکورٹی کے ناقص اقدام ہونے پر جوڈیشل لاک اپ میں روزانہ دو سے تین لڑائی جھگڑے کے واقعات پیش ہوتے ہیں۔