ڈاکٹروں کی غفلت سے جاں بحق کمسن کے ورثاءکا احتجاج ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ

ڈاکٹروں کی غفلت سے جاں بحق کمسن کے ورثاءکا احتجاج ملزمان کو سزا دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) ڈاکٹروں کی غفلت سے جاں بحق ہونیوالے کمسن فہد کے ورثاءنے ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کامطالبہ کیا ہے ورنہ خاندان نے اجتماعی خود سوزی کی دھمکی دی ہے واضح رہے میوہسپتال میں یکی گیٹ نلکے والی گلی کے رہائشی افضل کا ڈیڑھ سالہ بچہ فہد چند روز قبل میوہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث جاں بحق ہوگیاتھا جس کا مقدمہ گوالمنڈی پولیس نے فہد کے والد کی درخواست پر میوہسپتال ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر مطلوب، سینئر و نائب صدر اجمل حسین، عثمان اور اکمل وغیرہ کے خلاف درج کرکے انہیں گرفتار کرکے جیل بھجوایا تھا چار ڈاکٹروں کی ایک روز قبل پیر کے روز عدالت عالیہ نے ضمانت کے بعد رہائی کا حکم دیا گزشتہ روز متاثرہ خاندان نے ڈاکٹروں کے خلاف سرکلر روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ موت کے ذمہ دار ڈاکٹروں کا فوری ٹرائل ہونا چاہیے اور انہیں قرار واقعی سزا ملنی چاہیے ورنہ وہ پورا خاندان خود سوزی کرنے پر مجبور ہوگا۔