اسلام پورہ، بس نے بارش میں نہاتے بچے کو کچل کر مار ڈالا

اسلام پورہ، بس نے بارش میں نہاتے بچے کو کچل کر مار ڈالا

لاہور(سپیشل رپورٹر) اسلام پورہ کے علاقہ میں سرکاری بس نے گلی میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے بچے کو کچل کر ہلاک کردیا پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے متوفی کی لاش کوورثاءکے حوالے کردیا۔بتایاگیا ہے کہ سنت نگر کے رہائشی صدیق کا بیٹا محمد حنان بارش کے پانی میں دوستوں کے ہمراہ نہا رہاتھا کہ اس دوران سول سیکرٹری ایٹ کی بس نے اس کوٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا اسے تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایاگیاجہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا واقعہ کے بعد موقع پر موجود محلے داروں نے بس ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے بس کو قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا متوفی کی ہلاکت پر اس کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1