ناقص سیکورٹی حوالہ سے حکام کو کئی شکایات کرچکے، کوئی نہیں سنتا، فریاد شاہ

ناقص سیکورٹی حوالہ سے حکام کو کئی شکایات کرچکے، کوئی نہیں سنتا، فریاد شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے نمائندے سے) سینئر ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ اور سابق سیکرٹری لاہور فرھاد علی شاہ نے ”روزنامہ پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران کو ناقص سیکورٹی کے حوالے سے درجنوں مرتبہ شکایت کرچکے ہیں اوربخشی خانے میں پولیس عملے کی ملی بھگت سے جانے والے سامان کی نشاندہی اور اس پریکٹس کی مخالفت بھی کرچکے ہیں۔ مگر پولیس کے اعلیٰ افسران ٹس سے مس نہیں ہوتے ہیں۔ پابندی کے باوجود پولیس عملہ قیدیوں سے ہروقت ملاقاتیں کروانے میں مصروف نظر آتے ہیں اور آئے روز قیدیوں کی آپس میں لڑائی اور دوران لڑائی قیدیوں سے برآمد ہونے والے خطرناک اوراوزار برآمد ہ ہوتے ہیں کہ بندہ دہل کر رہ جاتا ہے درجنوں مرتبہ قیدیوں سے خطرناک چاقو، چھریاں اور استرے برآمد ہوچکے ہیں جبکہ قیدیوں کی جانب سے ججوں پر بلیٹ ذریعے حملے بھی کیے گئے ہیں۔