ضرورت مند بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم مہیا کرنا پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن کا مشن ہے: راجہ محمد انور

ضرورت مند بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم مہیا کرنا پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی حکومت نے نوجوانوں کی علمی و تخلےقی صلاحےتوں کو جلا بخشنے کے لیئے 50کروڑ روپے سے خصوصی فنڈ قائم کےا ہے۔ےہ فنڈ نوجوانوں کو اپنی صلاحےتوں کے اظہار کے لیئے ضروری پلےٹ فارم مہےا کرے گا۔ےہ بات چئےرمےن پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن راجہ محمد انور نے پارٹنر سکولوں کے فارغ التحصےل طلباءو طالبات کے 20رکنی وفد سے اپنے دفترمےں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن کے مختلف پروگرام ہےڈز بھی موجود تھے ۔ راجہ انور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اےجوکےشن فاﺅنڈےشن کا مشن ہے کہ ہر ضرورت مند بچے کو مےٹرک تک مفت تعلےم مہےا کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلےم کے ساتھ ساتھ سکےنڈری سکولوں کے طالبعلموں کو مختلف ٹےکنےکل و ووکےشنل ٹرےڈز کی مفت تعلےم و تربےت بھی مہےا کی جا رہی ہے ۔