فخرالدین جی ابراہیم کے متفقہ انتخاب سے نئی جمہوری روایات قائم ہوئیں:سید بلال شیرازی
لاہور( پ ر) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے لئے فخرالدین جی ابراہیم کے متفقہ انتخاب سے نئی جمہوری روایات قائم ہوئیں ہیں، فخرالدین جی ابراہیم سپریم کورٹ کے ایک اہم ریٹائرڈ جج ہیں جن کی ایمانداری اور دیانتداری ججوں کے لئے مثال ہے ۔ ان کی متفقہ نامزدگی میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ جنہوں نے اپوزیشن اور حکومت میں خوشگوار تعلقات پیدا کرنے کے لئے ن لیگ کے پیش کردہ نام پر اتفاق رائے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہاﺅس میںیوتھ ونگ کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی شکیل کے ساتھ آئے ہوئے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔