توہین عدالت بل آزاد عدلیہ پر خودکش حملہ ہے: غلام عباس صدیقی

توہین عدالت بل آزاد عدلیہ پر خودکش حملہ ہے: غلام عباس صدیقی

لاہور(ایجوکیشن رپوٹر)مرکزی صدر اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں توہین عدالت بل 2012 آزاد عدلیہ پر کرپٹ حکمرانوں اور اتحادیوں کی طرف سے خودکش حملہ ہے تمام کرپٹ افراد اپنی جائیدادوں کے تحفظ اور جھوٹی عزت کو بحال کرانے کے لئے اکٹھے ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ دوسری شہریت کے حامل افراد کے متعلق حکومت نے بل پاس کر کے قوم کو امپورٹڈ حکمران دینے کا فیصلہ کر کے عوام کیساتھ مذاق کیا پاکستان کے اہم بنیادی اداروں کیخلاف گھناﺅنی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا حکومت کے تمام غیر آئینی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع نارووال کے تین روزہ تنظیمی دورے کے دوران مختلف مکتبہ فکر کے عطاری طلبہ اساتذہ عوامی نمائندوں سے خطاب اور گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1