نیٹو سپلائی بحالی قومی غیرت کے منافی ہے:قیصر امین بٹ

نیٹو سپلائی بحالی قومی غیرت کے منافی ہے:قیصر امین بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) نیٹو سپلائی کی بحالی قومی غیرت کے منافی ہے۔ حکمرانوں نے ڈالروں کی لالچ میں ملک کی عزت کا سودا کردیا ۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی قیصر امین بٹ اور حاجی اعجاز احمد بٹ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ نیٹو سپلائی بحال کرکے شہداءکے خون سے غداری کی گئی قوم بیدار ہوجائے اور شریف برادران کا ساتھ دیتے ہوئے کرپٹ حکمرانوں کو گھر بھیج دے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے مزید کہا کہ طلبہ کے لئے گرین کارڈ سکیم پر عملدرآمد ہونے سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ اب طلبہ 10روپے میں سفری سہولیات حاصل کرسکیں گے۔