اے ایچ ڈی کا قیام لاہور کے مسائل حل کرنے کے لئے معرض وجود میں آیا ہے:سلمان عابد

اے ایچ ڈی کا قیام لاہور کے مسائل حل کرنے کے لئے معرض وجود میں آیا ہے:سلمان عابد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر)وزکاسمو کلب باغ جناح میں ایس پی او اور اے ایچ ڈی کے زیر اہتمام سٹیک ہولڈر میٹنگ اوراے ایچ ڈی کی نئی ممبر شپ کے حوالے سے ایک پروگرام کا اہتمام کیاگیا جس کے مہمان خصوصی ایس پی او کے ریجنل ہیڈ سلمان عابد شازیہ شاہین تھیں۔ جبکہ آئمہ محمود ، اکمل اویسی، تبسم ناز، آمنہ شہزادی، ارم فاطمہ، کہکشاں عباس، ثروت جبیں، بابر حبیب، عمران سلیم، شعیب تبسم ناز، سعدیہ نواز چیمہ، سہیل احمد تاج، تاثیر مصطفی، نوشین ندیم، توقیر اسلم، محمد علی، حق نواز گھمن اور کئی دوسرے غیر سیاسی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ سلمان عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہا اتحاد برائے انسانی ترقی نیٹ ورک لاہور کے مسائل کو حل کرنے کے لئے معرض وجود میں آیا ہے کہ جس کے پلیٹ فارکم سے کام کا آغاز ہوچکا ہے اور سنٹرل ماڈل سکول، اسلامیہ ہائی سکول میں صاف پینے کے پانی کا مسئلہ حل کروادیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے سکولوں کے سروے کے بعد وہاں بھی ہم علاقہ کے رہنماﺅں کی مدد سے مسئلعہ حل کرانے کے لئے پوری جدوجہد کریں گے۔