سوشل میڈیا کو قانونی طور پر کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، رضوان رحمن رضی

سوشل میڈیا کو قانونی طور پر کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، رضوان رحمن رضی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(رپورٹ شہباز سعید)سپریئر یونورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام گزشتہ روز سوشل میڈیا کا اخلاقی کردار کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں سینئر تجزیہ نگار رضوان الرحمن رضی اور دنیا نیور کے پرڈیوسر نوشاد علی نے شرکت کی۔ رضوان رضی نے کہا کہ سوشل میڈیا کو قانونی طور پر تو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا لیکن اسے بہتر ین انداز میں منظم کیا جاسکتا ہے۔ پینٹا گون نے اسی سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے 60 ہزار ملازمین رکھے ہیںجو اس کی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔ نوشاد علی نے کہاکہ سوشل میڈیا پڑھے لکھے لوگوں کی جگہ ہے جہاں ان پڑھ 2لوگ نہیں جاسکتے۔ لہٰذا ان پڑھے لکھے لوگوں پر لازم ہے کہ وہ اخلاق کو قائم اور مثبت چیزوں پر نظر رکھیں اور انہیں پھیلائیں۔ سیمینار سے سپریئریونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا کو ایک مضمون کے طور پر پڑھا رہے ہیں تاکہ طلباءزیادہ سے زیادہ سیکھ سکیں اور سوشل میڈیا کو اچھے طرح سمجھ سکیں۔انہوںنے طلباءکو نصیحت کی کہ اگر آپ بھی سوشل میڈیا کا حصہ ہیں تو ضروری ہے کہ آپ اس کے بارے میں مکمل طورپر آگاہ ہوں۔ اس سیمینار کا اہتمام ماس کمیونیکیش MMC-4کے طلباءافضال علی، بلال افتخار، معیدہ بٹ، سجاد ورک، ذیشان بیگ، عبدالرﺅف، عبدالقادر، آمنہ خان، ذیشان صغیر اور ثناءشکور نے کیا۔ آخر میں مہمانوں کو سوئنیرز بھی پیش کئے گئے۔