سیہون سے پنجاب جانے والے زائرین کی بس اور کار میں تصادم ،آٹھ افراد جاں بحق ، سولہ زخمی

خیر پور( مانیٹرنگ ڈیسک ) رسول پور کے قریب کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں آٹھ افرادجاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے ۔ دنیا نیوز کے مطابق سیہون شریف سے پنجاب جانے والے زائرین کی بس رسول پور بائی پاس کے قریب کار سے ٹکرا گئی جس سے دونوں گاڑیوں کے سلنڈر پھٹ گئے اور ان میں آگ لگ گئی۔ موٹر وے پولیس نے فوری طور پر مسافروں کو جلتی گاڑیوں سے نکالنا شروع کردیا لیکن اسی دوران آٹھ افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔ آخری اطلاعات تک سولہ زخمیوں کو خیر پور اور رانی پور کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔ پولیس کے مطابق معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی