کشن گنگا ڈیم، عالمی عدالت نے پاکستان اور بھارت کو طلب کرلیا

کشن گنگا ڈیم، عالمی عدالت نے پاکستان اور بھارت کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک کی ثالثی عدالت نے پاکستان اور بھارت کو کشن گنگا ڈیم کے تنازع پر 20اگست کو طلب کر لیا ہے۔جس کے لیے پاکستان کا وفد لندن روانہ ہو گیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں 350میگاواٹ کا بجلی گھر جہلم کی برانچ کشن گنگا پرزیر تعمیر ہے جبکہ پاکستان 1994ءسے بجلی گھر کے ڈیزائن کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے رہا ہے۔عالمی ثالثی عدالت ہالینڈ کے شہر ہیگ میں دونوں فریقوں کے درمیان 20 سے 30اگست تک حتمی سماعت کرے گی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشن گنگا بجلی گھر کا کیس آخری مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے جبکہ کشن گنگا بجلی گھر کاتنازعہ 18سال پرانا ہے۔لندن میں پاکستان کے وفد کی قیادت وزیراعظم کے مشیر برائے آبی وسائل کمال مجید اللہ کریں گے اور اس ضمن میں وزارت پانی و بجلی کے افسران برطانیہ میں پاکستان کے وکیلو ں سے بھی ملاقا ت کریں گے۔پاکستان کی طرف سے کشن گنگا ڈیم تنازعہ پر تمام دلائل اور جواب دے دئیے گئے ہیں جس پر فیصلہ جلد متوقع ہے۔

مزید :

صفحہ اول -