وزیراعلیٰ نے پیرا میڈکس کیلئے خصوصی الاﺅنس کی سمری منظور کرلی

وزیراعلیٰ نے پیرا میڈکس کیلئے خصوصی الاﺅنس کی سمری منظور کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پیرا میڈیکل سٹاف کو 15 سو روپے ماہانہ رسک الاﺅنس دینے کی سمری کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ہسپتالوں اور طبی مراکز پر کام کرنے والے گریڈایک تا 4 کے ہزاروں پیرا میڈکس اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ خود مختار ہسپتالوں میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کوملازمت پرریگولر کرنے کے لئے خودمختار اداروں کے ایکٹ مجریہ 2003ءکے تحت متعلقہ طبی ادارے کے بورڈ آف مینجمنٹ کو یہ اختیار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیرامیڈکس کے دیگر مسائل حل کرنے اور سروس سٹرکچر کی تیاری کے لئے سفارشات مرتب کرنے کے لئے بھی ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اپنی سفارشات جلد حکومت کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ کی ترقی اور اس شعبہ سے وابستہ تمام ملازمین کی فلاح و بہبود پر وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس کا مقصد صوبے میں ہیلتھ سسٹم کو بہتر سے بہتر بنانا ہے تاکہ پنجاب کے عوام کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

مزید :

صفحہ اول -