اتحادیوں کی مخالفت، حکومت کا دہری شہریت بل کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اے پی اے) حکومت نے دُہری شہریت بل کی مزید پیروی نہ کرنیکا فیصلہ کرلیا، حکومتی ذرائع کے مطابق دوہری شہریت بل کی اتحادیوں کی طرف سے مخالفت کے بعد حکومت نے اس بل کو غیر معینہ مدت کیلئے موخر کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق دوہری شہریت کا بل قومی اسمبلی میں نہیں لایا جائیگا، ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد ہونے کے بعد اسے سرد خانے میں ڈال دیا جائیگا۔