زراعت میں سولر انرجی کے استعمال کو فروغ دیاجائے، پرویز الٰہی

زراعت میں سولر انرجی کے استعمال کو فروغ دیاجائے، پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)ڈپٹی پرائم منسٹراورپاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (EDB) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں توانائی بحران دور کرنے کیلئے ہمارے انجینئرز کو انرجی کے حصول کیلئے فوری الگ مو¿ثر منصوبہ بندی کرنی چاہئے، امریکہ، جرمنی، مصر اور چین سولر انرجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، پاکستان کا موسم اس کیلئے نہایت موزوں ہے اس لیے ہمیں چاہئے کہ سولر انرجی کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دیں، دنیا میں تیل کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر ترقی یافتہ ممالک شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان زرعی ملک ہے لیکن کسانوں کو مناسب بجلی نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اس لیے سولر انرجی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے واپڈا پر بھی بوجھ کم ہو گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہم آزمائشی طور پر 2 سے 4 میگا واٹ کے یونٹ لگانے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس سے زرعی شعبہ فائدہ اٹھائے گا اس وقت بھارت، چین اور جرمنی سولر انرجی سے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -