سرگودھا کی اہم شخصیات کی لوڈشیڈنگ کیخلاف وزیراعلیٰ کے احتجاج کی مکمل تائید

سرگودھا کی اہم شخصیات کی لوڈشیڈنگ کیخلاف وزیراعلیٰ کے احتجاج کی مکمل تائید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے دورہ سرگودھا کے موقع پرمنتخب عوامی نمائندوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود میں شریک نمایاں شخصیتوں نے پنجاب میں غیر مساوی لوڈ شیڈنگ کے خلاف وزیراعلیٰ کے احتجاج کی مکمل تائید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے دفتر کو ٹینٹ میں منتقل کرکے عملی طور پر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں خادم پنجاب ہیں اور ان کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے۔ مقررین نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی مشکل وقت میں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اپنا آرام اور سکون چھوڑ کر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ آزمائش اور مشکل کی گھڑی میں وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے نظر آئے ہیں۔ مقررین نے اس ضمن میں جنوبی پنجاب میں آنے والے سیلاب کے ایام اور ڈینگی وباءکے دوران وزیراعلیٰ کے عوام دوست طرزعمل کاخاص طور پرحوالہ دیا۔

مزید :

صفحہ اول -