سرگودھامیں بھی خیمہ دفتر قائم، وفاق میں بیٹھے حکمران پنجاب کے دشمن ہیں شہباز شریف

سرگودھامیں بھی خیمہ دفتر قائم، وفاق میں بیٹھے حکمران پنجاب کے دشمن ہیں شہباز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا، بھلوال (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی و گیس چوری میں چور اور چوکیدار ملے ہوئے ہیں، وفاق نے پنجاب کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے امتیازی سلوک روا رکھا ہے، وفاق میں بیٹھے حکمران پنجاب کے دشمن ہیں، پنجاب اپنے حصے کے ساڑھے چار ارب روپے ادا کر چکا ہے، باقی صوبوں نے ابھی ایک سو ارب روپے ادا کرنے ہیں، بعض صنعتی ادارے بجلی چوری کرنے میں ملوث ہیں، پاک فوج کے شہدا پر ناز ہے، حکومت ان شہیدوں کا قرض ادا نہیں کر سکتی۔وہ منگل کولوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے لاہور اور راولپنڈی کے بعد سرگودھا میں مختلف ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کے موقع پر خیمہ دفتر میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وفاق نے پنجاب کے ساتھ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے امتیازی سلوک روا رکھا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب اپنے حصے کے ساڑھے چار ارب روپے ادا کر چکا ہے جبکہ باقی صوبوں نے ابھی ایک سو ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے اعتراف کیا کہ بعض صنعتی ادارے بجلی چوری کرنے میں ملوث ہیں۔ ان شدید ترین گرم دنون میں وفاقی حکومت 16-16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے ذریعہ پنجاب سے انتہائی غیر منصفانہ اور ظالمانہ سلوک کر رہی ہے۔ ہم سب ایک پاکستان میں بستے ہیں۔ لیکن عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ مختلف صوبوں کے لیے بجلی کی فراہمی کے مختلف پیمانے کیوں مقرر کئے گئے ہیں۔ میں نے ائر کنڈیشنڈ دفتر چھوڑ کر گرمی اور حبس میں بیٹھ کر سرکاری فرائض انجام دینے کا مشکل راستہ اپنایا ہے لیکن میں اپنا یہ احتجاج اس وقت تک جاری رکھوں گاجب تک پنجاب کے غریب اور مجبور عوام کو امتیازی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات نہیں مل جاتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بجلی کے ضیاع کی اوسط شرح بہت کم ہے۔ جبکہ دوسرے صوبو ں میں یہ شرح زیادہ ہے۔ اسی طرح پنجاب سب سے زیادہ ادائیگیاں کر رہا ہے۔ اس کی شرح ادائیگی دوسرے صوبو ں کے مقابلے میں 98فیصد ہے۔ کراچی ہماری آنکھوں کا تارا ہے۔ اور دل کا سکون ہے لیکن داتا کی نگری لاہور شاہینوں کے شہر سرگودہا کے عوام کو کس گناہ کی سزا دی جارہی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اگر یہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اگر یہ امتیازی سلوک کسی اور صوبے کے ساتھ ہورہا ہوتا تو آج مجھے وہاں کے عوام اس طرح اپنے ساتھ کھڑا پاتے۔درےں اثنا وزےر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے سرگودہا اسٹےڈےم مےں لگائے گئے خےمہ دفتر مےں مختلف اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے سرگودہا کے جاری چار مےگاپراجےکٹ کی تکمےل کےلئے 55 کروڑ روپے کے خطےر فنڈز کا اعلان کےا۔ ان سکےموں مےں ڈی اےچ کےو سرگودہاکےلئے چالےس کروڑ روپے ‘ انجےنئر نگ کالج ےونےورسٹی آف سرگودہا کے قےام کےلئے دس کروڑروپے ‘ تحصےل بھلوال مےں رےسکےو1122 کے آپرےشن کےلئے پانچ کروڑ شامل ہےں۔سرگودہا سٹی مےں ٹرےفک وارڈن سسٹم کے اجرا کےلئے انہوں نے انتظامےہ او رپولےس کو سکےم تےار کرنے کی ہداےت کی۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے پنجاب سے امیتازی سلوک کا ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور احتجاج کے لیے احتجاجی کیمپ مےں 4گھنٹے سے زائد شدید گرمی میں ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے خطاب کیا۔ امن عامہ اور ضلعی ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا اور مختلف عوامی وفود سے ملاقاتین کیں۔ قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے سرگودہا کی تحصیل ساہیوال میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ساہیوال میں کھیلوں کے فروغ کے لیے چار کروڑ روپے کی لاگت سے 34کینال رقبہ پر تعمیر ہونے والے اسپورٹس اسٹیڈیم کا افتتاح کرتے ہوئے ڈی سی او سرگودہا کو ہدایت کی کہ اسٹیڈیم کو 14اگست 2012سے قبل فعال بنایا جائے اور اس میں یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے۔ بعد ازاں انہوں نے ساہیوال جھنگ روڈ پر 3کروڑ 30لاکھ روپے کی مکمل ہونے والے جدید ترین سہولیات سے مزین ٹراما سنٹر کا افتتاح کیا۔ جب کہ انہوں نے 9کروڑ سے مکمل کئے جانے والے سپیشل ایجوکیشن سنٹر ساہیوال اور سلانوالی کا بھی افتتاح کیا۔ ساہیوال تحصیل کے عوام کو خوشاب میانوالی اور بھکر لیہ تک کے لیے 70کلومیٹر سے زائد کی مسافت طے کر کے سرگودہا آنا پڑتا تھا۔ اس مسافت کوکم کرنے کے لیے یہاں کے عوام کے دےرےنہ مطالبہ کو پورا کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ساہیوال تحصیل کو خوشاب ضلع سے ملانے کے لیے دریائے جہلم پر 2ارب روپے کی لاگت سے پل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر یہ پل 18ماہ کی انتہائی قلیل مدت میںمکمل کیا جائے گا۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے ضلع گجرات میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے ساہیوال کے فوجی جوان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ بعد ازاں انہوں نے ساہیوال تاشاہ پور 34کلومیٹر سڑک کا افتتاح کیا۔ یہ سڑک 45 کروڑ 70 لاکھ روپے سے مکمل کی گئی ہے۔ وزیر اعلی سابق سینٹر حمید الدین سیالوی کی زوجہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کے لیے سیال شریف گئے۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب بذریعہ ہیلی کاپٹر ساہیوال پہنچے تو ان کا استقبال اراکین اسمبلی شفقت حیات خان بلوچ ، شاکر بشیر اعوان ، وارث کلو ، صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی ، شاہنواز رانجھا اور پیر امین الحسنات نے کیا۔
لاہور(پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے ترک کمپنی البراک کے چیف ایگزیکٹو احمٹ البراک Mr.Ahmet Albayrak))کی قیادت میں وفد نے آج یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب اور البراک کمپنی کے اشتراک سے جاری منصوبوں پر پیش رفت اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، پراجیکٹ ڈائریکٹر بی آر ٹی ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی، ڈی جی ایل ڈی اے اور ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے ترک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب اور ترک کمپنیوں کے مابین اشتراک خوش آئند ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پاک ترک دوستی لازوال ہے۔ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے لئے گہری دلی وابستگی رکھتے ہیں اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میٹرو بس سروس پاک ترک دوستی کی عمدہ مثال ہے اور اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔عوامی خدمت کے اس منصوبے کی تکمیل سے لوگوں کو محفوظ‘ آرام دہ اور تیز رفتارٹرانسپورٹ میسر آئے گی اور شہر لاہور میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے نیا کلچر سامنے آئے گا۔ انہوںنے کہاکہ ترک کمپنیوں کے ساتھ مل کر صوبائی دارالحکومت میں صفائی کا جدید اور منظم نظام متعارف کرایاگیاہے اور اس نظام سے صفائی کے حوالے سے کلچر تبدیل ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ صفائی کے اسی ماڈل کو لاہور کے بعد صوبے کے دیگر بڑے شہروں تک پھیلایاجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ترکی نے محنت اور جدید ٹیکنالوجی اپنا کر بے مثال ترقی کی ہے اور ترکی کی یہ ترقی رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے بھی ترکی کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لئے ترک کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کیاہے اور البراک سمیت مختلف کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کررکھے ہیں۔ ترک کمپنی البراک کے احمٹ البراک نے کہاکہ ترکی اور پاکستان کے درمیان دوستی کا مضبوط رشتہ قائم ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط اور مستحکم ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ترک پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور یہاں آکر ہمیں جو محبت اور پیار ملتاہے اسے کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ انہوںنے کہاکہ ہم یہاں منافع کمانے نہیں بلکہ پاکستانی بھائیوں کی خدمت کے لئے موجود ہیں اور ہمارا یہ دو طرفہ تعاون جاری رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے رمضان المبارک کے دوران لاہور کی مساجد کو عرق گلاب سے دھونے اور روزے داروں کے لئے افطاری کا اہتمام کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس سے یقینا دونوں ممالک کے عوام میں اخوت اور بھائی چارے کا رشتہ مزید مستحکم ہوگا۔ ترک وفد میں چیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرز البراک کمپنی مسٹر میسوٹ محمدالبراک (Mr.Mesut Muhammad Albarak)، پاکستان میں البراک کمپنی کے ہیڈ بنیا مین کراکا(Bunyamin Karaca) اور دیگر شامل تھے۔

مزید :

صفحہ اول -