50ہزار ڈالر تنخواہ لینے والے پی آئی اے کے ڈپٹی ایم ڈی فارغ

50ہزار ڈالر تنخواہ لینے والے پی آئی اے کے ڈپٹی ایم ڈی فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( جی این آئی) پی آئی اے کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر محمد سلیم سیانی کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منگل کو اپنے اجلاس میں سلیم سیانی کے ڈی ایم ڈی کی حیثیت سے معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی مجلس عاملہ برائے دفاع ووزارت دفاع کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا۔ائرلائن ذرائع کی مطابق سلیم سیانی پی آئی اے کی تاریخ کے مہنگے ترین افسر تھے۔ انہیں ماہانہ 50 ہزار ڈالر تنخواہ اور دیگر مراعات ملتی تھیں۔ انہیں سابق ایم ڈی کیپٹن اعجاز ہارون نے کنٹریکٹ پر ملازمت دی تھی۔

مزید :

صفحہ اول -