توہین عدالت کا ترمیمی بل 2012 سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

توہین عدالت کا ترمیمی بل 2012 سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

اسلام آباد(این این آئی) توہین عدالت کے خلاف نئی قانون سازی سے متعلق حکومت کے پیش کردہ ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔حکومت نے امتناع توہین عدالت کے ترمیمی بل مجریہ 2012 ءکو گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش کرکے منظور بھی کرالیا تھا، اس کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیاہے کہ اس بل کا مقصد قانون کی عمل داری میں رکاوٹ ڈالنا ہے، درخواست میں کہاگیا ہے کہ نئی قانون سازی امتیازی ہے اور یہ برابری کے اصولوں کے بھی خلاف ہے، بل کا مقصد ، عدلیہ کی آزادی کو کم کرنا ہے ، عدالت اسے آئینی آرٹیکل 8 کے خلاف قرار دے کر کالعدم کرے.

مزید : صفحہ اول