ججوں کے تقرر کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

ججوں کے تقرر کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

 اسلام آباد (ثناءنیوز ) اعلی عدلیہ میںججز تقرر یوں کے بارے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ( بدہ کو)۔ پارلیمینٹ ہاﺅس میں ہوگا جوڈیشیل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گاگزشتہ ہفتہ کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں منعقد ہونے والے جوڈیشیل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کیلئے چار نئے ججوں کی تعیناتی اور چار موجودہ ججوں کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے جوڈیشیل کمیشن نے جن ناموں کی منظوری دی ہے ان میں خیبرپختونخوا کے موجودہ ایڈووکیٹ جنرل اسداللہ چمکنی، روح الامین، مسزارشادقیصر اور شاہ جہاں اخونزادہ کے ناموں کی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی سفارش کی گئی ۔

مزید : صفحہ آخر