فخرالدین جی ابراہیم کا انتخاب اچھا فیصلہ ہے: رانا مستحسن

فخرالدین جی ابراہیم کا انتخاب اچھا فیصلہ ہے: رانا مستحسن

لاہور (جنرل رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائیب صدر رانا محمد مستحسن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے فخر الدین جی ابراہیم کا انتخاب اچھا فیصلہ ہے ۔ وہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس ہیں ان کی ایمانداری اور دیاتنداری ججوں کے لیے ایک مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فخر الدین جی ابراہیم کی متفقہ نامزدگی ایک اچھا فیصلہ ہے اے پی ایم ایل امید کرتی ہے کہ ان کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے اور وہ سب جماعتوں کو قابل قبول بھی ہوںگے۔

مزید : صفحہ آخر